بنگلورو: کرناٹک میں ایک برقعہ پوش ہندو شخص کو مقامی باشندوں نے کرناٹک حکومت کی شکتی یوجنا کے تحت مفت بس ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کرنے کے شبہ میں پکڑ لیا جو خواتین کیلئے مفت بس سفر فراہم کرتی ہے۔ برقعہ پوش 58 سالہ ہندو شخص کو جمعرات کو دھارواڑ ضلع کے ایک بس اسٹاپ پر بیٹھے دیکھا گیا۔ دھارواڑ میں سنشی بس اسٹینڈ پر جمعرات کو ایک 58 سالہ شخص کو کچھ لوگوں نے پکڑ لیا۔ لوگوں نے الزام لگایا کہ اس نے شکتی یوجنا کا فائدہ اٹھانے کیلئے برقعہ پہن رکھا تھا، جو خواتین کیلئے مفت بس کی سواری ہے۔ویربھدرا ننگیا نامی شخص کو اس وقت ایک آدمی کی طرح برتاؤ کرتے ہوئے دیکھا گیا جب وہ برقعہ پہنے بس اسٹینڈ پر بیٹھا تھا۔