کرناٹک میںکرونا کے متاثرین کی تعداد 33سے بڑھ کر منگل کو 44ہوگئی

   

گلبرگہ 25مارچ :(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست کرناٹک میںکرونا وائیرس سے متاثر ہوجانے والوںکی تعداد منگل کے دن 33سے بڑھ کر راتوںرات 44ہوگئی ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق داونگیرہ میںرکن پارلیمینٹ جی ایم سدیشور کی صاحب زادی بھی کرونا سے متاثر ہوگئی ہیں ۔ ذرائع کے بموجب رکن پارلیمینٹ کی دختر اپنے دو بچوںکے ساتھ گویانہ سے روانہ ہوئی تھیں اور وہاں سے نیو یارک ایرپورٹ پہنچی تھیں ۔ پھر نیو یارک سے انھوں نے نئی دہلی کے لئے فلائیٹ لی تھی اور پھر دہلی سے بذرعہ طیارہ بنگلور پہنچی تھیں ۔ بنگلور ایرپورٹ سے وہ 21مارچ کو ایک کار کے ذریعہ اپنے والد کے ساتھ اپنے مکان بھیما سندرا بنگلور پہنچی تھیں ۔ رکن پارلیمینٹ مسٹر سدیشور نے کہا ہے کہ واپسی کے وقت کرونا سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی تھیں اور جتنے بھی لوگ واپس ہوئے تھے انھیں ان کے مکان میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا ۔ لیکن چتر درگاکے ڈپٹی کمشنر ونوتھ پریا رکے بیان کے بموجب خون اور تھوک کے نمونے جانچ کے لئے دینے تک انتظامیہ کو اس سفر کے بارے میںمطلع نہیںکیا گیا تھا۔ رکن پارلیمینٹ کی صاحب زادی کی جانچ کینتائج 22مارچ کوشموگہ انسٹٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس کو روانہ کئے گئے تھے ، اس ٹیسٹ کا نتیجہ پازیٹیو نکلا جس کے بعد عہدہ داران مذکورہ بالا نے لڑکی کو داونگیرہ کے ایک آئیزولیشن وارڈ میں منتقل کردیا ۔ چتردرگا میںکرونا سے متاثر ہونے کا یہ پہلا معاملہ ہے ۔ متاثرہ لڑکی Guyana میں ایک ہندوستانی ڈپلومیاٹ کی اہلیہ ہیں ۔ انھوںنے فلو کی شکایت کی تھی اور اپنے ہی مکان پر علیحدہ رہ رہی تھیں ۔ محکمہ صحت کو ان کی صحت کے بارے میں میںمطلع کیا گیا تھا ، جس پر محکمہ نے ان کے نمونے حاصل کرکے جانچ کے لئے روانہ کئے تھے ۔ ان نمونوںکے نتائج منگل کومل سکے ۔ ادھر گلبرگہ شہر میں کرونا وائیریس کے سبب 10 مارچ کو صدر قاضی گلبرگہ حضرت محمد حسین صدیقی کا 76برس کی عمر میں انتقال ہوا تھا۔ ان کے صاحب زادی اور ان کے خاندانی ڈاکٹر بھی کرونا سے متاثر ہوگئے تھے ۔ جنھیں گزشتہ دو ہفتوں سے ای ایس آئی ہاسپٹل کے علیحدہ وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔ قاضیصاحب کی متاثرہ لڑکی کے شوہر جناب رضوان الرحمٰن صدیقی مشہود کے بیان کے بموجب انکی اہلیہ اور ڈاکٹر صاحب کی حالت مستحکم ہے 26مارچ کو انھیں قرنطینہ میں رکھنے کے دو ہفتے مکمل ہوجائیں گے اور جس کے بعد ان دونوں کے خون اور تھوک کے نمونوںکی دوبارہ جانچ کی جائے گی ۔ نتیجہ منفی نکلنے کی صورت میں ان دونوں کو ڈسچارج کیا جائے گا۔