نئی دہلی، 09 اگست (یو این آئی ) وزیر اعظم مودی اتوار کو بنگلورو میں مختلف اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ مودی بنگلورو میں تقریباً 7160 کروڑ روپے کی لاگت والی بنگلور میٹرو یلو لائن کا افتتاح کریں گے اور 15,610 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے بنگلور میٹرو فیز III پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔وہ تین وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے ۔ ایک بجے بنگلورو میں شہری رابطہ پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد کے بعد وہ ایک عوامی تقریب سے بھی خطاب کریں گے ۔