کرناٹک میں آر ایس ایس پر پابندی کا مطالبہ: وزیر پریانک کھرگے

   

بنگلورو ۔12 اکٹوبر (ایجنسیز) کانگریسی وزیر نے کرناٹک میں آر ایس ایس کی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے جس کے بعد سیاسی حلقوں میں بحث شروع ہوگئی۔کرناٹک کے وزیر پریانک کھرگے نے وزیراعلیٰ سدارامیا کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں انہوں نے ریاست بھر میں آر ایس ایس کی تمام سرگرمیوں پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ پابندی سرکاری اداروں اور عوامی مقامات پر لگائی جائے۔