بنگلورو:کرناٹک کی کانگریس حکومت اسکول کے نصاب میں تبدیلی کی تیاری کر رہی ہے، جس کی وجہ سے ایک تنازعہ کھڑا ہو سکتا ہے۔ بی جے پی نے خبردار کیا ہے کہ اگر تبدیلی کی گئی تو وہ خاموش نہیں بیٹھے گی۔ تاہم حکومت نے واضح کیا ہے کہ چھپی ہوئی کتابیں واپس نہیں لی جائیں گی بلکہ تمام اسکولوں کو علیحدہ کتابچہ بھیجا جائے گا۔ اس کتابچے میں رہنما خطوط کے ساتھ ساتھ نئے ابواب بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
سال 2022 میں بومئی حکومت نے کلاس 1 سے 10 تک کے نصاب میں کل 8 تبدیلیاں کی تھیں، جن کا کانگریس کی سدھارمیا حکومت جائزہ لے رہی ہے۔ بی جے پی تبدیلی کے حق میں نہیں ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو خدشہ ہے کہ ویر ساورکر اور آر ایس ایس کے بانی ہیڈگیوار سے متعلق ابواب کو ہٹا دیا جا سکتا ہے۔