کرناٹک میں انسداد ذبیحہ قانون پر آج سے عمل آوری

   

بنگلورو : کرناٹک میں مخالف ذبیحہ گاؤ قانون پر پیر /18 جنوری سے عمل آوری ہوگی ۔ کرناٹک کے انسداد ذبیحہ اور تحفظ مویشیان کی آرڈیننس 2020 ء کے تحت 13 سال سے زیادہ عمر کی بھینس کے سواء تمام مویشیوں کو ذبح کرنا غیرقانونی ہوگا ۔ اس قانون کی خلاف ورزی پر 3 سے 7 سال کی جیل اور 10 لاکھ روپئے تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے ۔