کرناٹک میں ایس ایس سی امتحان ،طلبہ کورونا پازیٹیو

,

   

Ferty9 Clinic

٭ کرناٹک کے ضلع ہاسن میں ایس ایس ایل سی امتحان لکھنے والا طالب علم کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے۔ ہفتہ کو دوسرا بورڈ امتحان لکھنے والے طالب علم کی رپورٹ اس وقت مثبت آئی جب وہ اپنا پرچہ مکمل کرچکا تھا۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے یہ معلوم کرنے کوشش کی جارہی ہے کہ آیا طالب علم نے امتحانی مرکز میں دوسرے طلبہ کو بھی متاثر کیا ہے یا نہیں۔ ریاستی وزیر تعلیم ایس سریش کمار نے اتوار کو بتایا کہ دسویں کے امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء کے مابقی پرچے لکھنے کو یقینی بنانے کیلئے مزید احتیاطی اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ امتحان ہال میں موجود تمام 18 طلباء اور ممتحن کا کورونا ٹسٹ منفی آیا ہے۔ امتحان کے دوران اگر کوئی طالب علم کورونا پازیٹیو پایا جاتا ہے تو دیگر طلباء کو مابقی امتحانات میں شرکت کیلئے محکمہ صحت کی ہدایت کے مطابق تمام حفاظتی اقدامات مہیا کئے جائیں گے۔