کرناٹک میں ایک ہی خاندان کے 6 ارکان نے خود کشی کرلی

   

کوپل۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے ضلع کوپپل کے میٹاگل گاؤں میں ہفتہ کی صبح ایک ہی خاندان کے 6 ارکان نے خود کشی کرلی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ رینوکا کے سکمار نے بتایا کہ آج صبح شیکھریا بدانل خاندان کی 4 لڑکیوں اور بچوں کی ماں سمیت 6افراد کو مردہ پایا گیا۔شیکھریا نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو زہر دینے کے بعد خود چھت کے پنکھے میں لٹک کر خود کشی کر لی۔