25 اپریل تک کورونا سے 14,426 اموات، گلبرگہ میں کورونا کے 7087 معاملات، 432 اموات، بیدر میں جملہ 226 اموات
گلبرگہ:اطلاعات کے بموجب علاقہ حیدر آبادکرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں 25اپریل تک کرونا سے متاثر ہونے والوںکی جملہ تعداد34,454ہوگئی تھی جب کہ ان میںسے 26,395مریض صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچار ج کردئے گئے تھے ۔25اپریل تک ضلع میںکرونا کے 7,087فعال معامالات تھے جب کہ اس تاریخ تک ضلع بھر میں کروناسے مرنے والوںکی جملہ تعداد 432ہوگئی ہے ۔ضلع بیدر میںکروناکے فعال مریضوںکی تعداد 25اپریل تک 3,353تھی جب کہ اس تاریخ تک ضلع بھر میںکروناکے سبب جملہ 226اموات واقع ہوچکی ہیں۔ رائچور میںکرونا کے3,071فعال معاملات اور 25اپریل تک جملہ 163اموات ریکارڈ کی گئی ہیں ۔ اسی طرح علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے ضلع یادگیر میں 25اپریل کے دن کروناکے 1433فعال معاملات تھے اور یہاں اس تاریخ تک جملہ 70اموات ریکارڈکی گئی ہیں ۔ضلع بلاری میںاس تاریخ کو کرونا کے جملہ 5,536فعال معاملات تھے جب کہ یہاںاس دن تک 656اموات ریکارڈ کی جاچکی ہیں ۔ ضلع کوپل میں 25اپریل تک کروناکے جملہ 1,228فعال معاملات تھے جب کہ یہاں 25 اپریل تک کرونا سے مرنے والوںکی تعداد 282ہوگئی ہے ۔ ریاست کرناٹک کے اضلاع میں بنگلور شہری ضلع میں سب سے زیادہ 5800اموات کرونا کے سبب واقع ہوچکی ہیں جب کہ اضلاع میسورمیں 1,153دھارواڑ میں 677ہوئی ہیںکرناٹک کے 30اضلاع میں کرونا نے اپنا اثر چھوڑا ہے اور کسی ضلع میں زیادہ تو کسی ضلع میں کماموات واقع ہوئی ہیں ۔ کرناٹک میں اطلاعات کے مطابق 25اپریل تک کروناکے سبب جملہ 13,39,201افراد متاثر ہوئے ہیں اور اسی تاریخ تک ساری ریاست میں اس وائیریس کے سبب جملہ 14,426اموات واقع ہوچکی ہیں ۔
