کرناٹک میں بھی جے پی حکومت 40 فیصد کمیشن کے لیے جانی جائے گی، انتخابی تشہیر کے آخری دن پرینکا گاندھی کا شدید حملہ

   

بنگلورو:کرناٹک میں 10 مئی کو اسمبلی انتخاب ہونا ہے۔ أج انتخابی تشہیر کا أخری دن ہے۔ سبھی پارٹیاں کل اپنے امیدواروں کے حق میں انتخابی تشہیر کرتے ہوئے پورا زور لگا رہی ہیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کل کرناٹک اسمبلی انتخاب کے مدنظر بنگلورو کے وجئے نگر میں روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں عوامی سیلاب دیکھنے کو ملا۔ بڑی تعداد میں لوگ اس میں شامل ہوئے اور روڈ شو کے بعد پرینکا گاندھی کے خطاب کو غور سے سنا۔پرینکا گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئی بھی حکومت ا?تی ہے تو لوگ اس کے اچھے کام کو یاد کرتے ہیں۔ اس حکومت کی شناخت اچھا کام ہی ہوتا ہے۔ لیکن کرناٹک کی بی جے پی حکومت کی پہچان بدعنوان حکومت کے طور پر ہوتی ہے۔ انھوں نے جلسہ عام سے خطاب کے دوران یہ بھی کہا کہ ’’ہر ایک حکومت کی اپنی ایک پہچان بن جاتی ہے۔ حکومتیں عام طور سے کچھ اچھا کر کے ہی جاتی ہیں، تو لوگ اس اچھے کام کو یاد کرتے ہیں۔ ان کے کیے گئے اچھے کام کے لیے یاد کرتے ہیں، لیکن کرناٹک میں چوری سے بنی بی جے پی حکومت کو 40 فیصد کمیشن والی حکومت کے نام سے جانا جاتا ہے۔