گلبرگہ ۔محکمہ اقلیتی بہبود کرناٹک کی جانب سے بی ایڈ اور ڈی ایڈنصابوںمیںزیر تعلیم اقلیتی طلبا و طالبات کو فی کس 25ہزار روپیوںکی خصوصی تعلیمی امداددینے کا اعلان کیاگیاہے ۔ اس کے لئے مسلم، سکھ عیسائی ، بدھ اور جین مت سے تعلق رکھنے والے اقلیتی طبقات کے طلبا و طالبات درخواستیں دے سکتے ہیں ۔ یہ صحافتی بیان محکمہ اقلیتی بہبود گلبرگہ کے ضلعی اقلیتی طبقات کے عہدہ دار نے جاری کیا ہے ۔ انھوںنے بتایاہیکہ نیشنل کونسل فار ٹیچرس ایجوکیشن ،ڈپارٹمینٹ آف اسسٹنٹ ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ کی جانب سے اجازت حاصل کردہ سرکاری ، نیم سرکاری ، اور خانگی کالجوںمیں بی ایڈ اور ڈی ایڈ کورسیس میںتعلیم حاصل کرنے والے اہل امیدواران اس مالی امدادکے لئے درخواستیں دے سکتے ہیں ۔ گلبرگہ اربن ڈیولوپمینٹ اتھارٹی کی پہلی منزل میںواقع محکمہ ضلعی اقلیتی بہبودکے ضلعی آفیسر کے دفترکی جانب سے مقررکردہ درخواست فارم کا نمونہ حاصل کرکے پر شدہ درخواستیںضروری اسنادات منسلک کرکے امیدواران بذات خود اندرون21دسمبر دفتر میںداخل ریں ۔تاخیر سے وصول ہونے والی درخواستوںکوقبول نہیںکیا جائے گا۔مزید تفصیلات کے لئے دفتر سے شخصی طور پر یا پھر فون نمبر 08472-247260پر یامحکمہ کے ویب سائیٹ http//dom.karnata.gov.in پر ربط پیداکیاجاسکتا ہے ۔