کرناٹک میں بی جے پی ایم ایل اے کی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی

   

بنگلورو : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے ستیش ریڈی کی رہائش گاہ کے باہر کھڑی دو کاروں کو بدھ کی رات نامعلوم شرپسندوں نے نذر آتش کردیا۔واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ تحقیقات میں تیزی لائی جائے اور مجرموں کا جلد از جلد سراغ لگایا جائے ۔منگلورو پہنچنے کے بعد مسٹر بومئی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ “میں نے ستیش ریڈی سے بات کی اور پولیس کو ہدایت دی ہے کہ تحقیقات میں تیزی لائی جائے اور مجرموں کا جلد از جلد سراغ لگایا جائے ۔ یہ عمل ستیش ریڈی کے خلاف نفرت کے باعث کیا گیا۔