بنگلورو۔ 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کرنے والے افراد میں سے تقریباً 1000 کا تعلق کرناٹک سے ہے۔ ان تمام کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ ان میں سے 11 افراد کا ٹسٹ پازیٹیو کیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے تبلیغی جماعت میں شرکت کرنے والے تقریباً 1500 افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔ گزشتہ ہفتہ دہلی میں یہ اجتماع منعقد ہوا تھا۔ پولیس اور مرکزی حکومت کے پیش کردہ اعداد و شمار کی بنیاد پر تقریباً 1000 افراد کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔ آج صبح ان تمام کی اسکریننگ کی گئی۔ کرناٹک ہیلتھ کمشنر پنکج کمار پانڈے نے کہا کہ 6 افراد میں وائرس کی نازک علامتیں پائی گئیں جبکہ 200 افراد کے تھوک کے نمونے حاصل کئے گئے۔