کرناٹک میں ترقیاتی منصوبوں کا مودی کے ہاتھو ںسنگ بنیاد اور افتتاح

   

کلبرگی : وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کرناٹک کے کلبرگی اور یادگیر اضلاع میں 10800 کروڑ روپے کے آبپاشی، پینے کے پانی اور سڑک کی ترقی کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے گھروں میں گھریلو نل کنکشن کے ذریعہ محفوظ اور مناسب مقدار میں پینے کاپانی دستیاب کرانے کے مقصد سے کوڈیکل جل جیون مشن کے تحت یادگیری ملٹی ولیج پینے کے پانی کی فراہمی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس اسکیم کے تحت 117 ایم ایل ڈی کا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بنایا جائے گا۔ 2050 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کے اس پروجیکٹ سے 700 سے زیادہ دیہی بستیوں اور اورضلع یادگیری کے تین قصبوں کے تقریباً 2.3 لاکھ گھروں کو پینے کا پانی فراہم کرایاجائے گا۔