کرناٹک میں تمام سیٹوں پرمقابلہ کیاجائیگا: کجریوال

   

دہلی:کرناٹک اسمبلی انتخابات کو لے کربگل بج گیا ہے۔ 10 مئی کو ووٹنگ ہوگی اور 13 تاریخ کو نتائج کااعلان ہوگا۔ اب اس اعلان کے بعد عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی کرناٹک میں تمام سیٹوں پر مقابلہ کرنے جا رہی ہے۔پارٹی نے کرناٹک میں مضبوط تنظیم بنائی ہے، اروند کجریوال نے ریاست میں ریلیاں بھی کی ہیں۔ ایسے میں پہلے ہی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ عام آدمی پارٹی کرناٹک انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کو چیلنج کرسکتی ہے۔اب اسی کڑی میں کجریوال نے تمام سیٹوں پرالیکشن لڑنے کااعلان کیاہے۔یعنی چاربڑی جماعتیں انتخابی میدان میں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی۔اب کرناٹک اسمبلی انتخابات کے تحت بی جے پی، کانگریس،جے ڈی ایس اورعام آدمی پارٹی کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔