کرناٹک میں دھماکہ ، 6 افراد ہلاک ، دو گرفتار

,

   

بنگلورو:کرناٹک میں آج ہونے والے جلیٹن اسٹک دھماکہ میں کم ازکم 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے یہ دھماکہ چکبلاپورضلع کے ہیرے ناگ ولی موضع کی ایک معدن میں ہوا ہے جہاں جلیٹن اسٹک کے اسٹاک میں دھماکہ ہوا اس معاملہ میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔رپورٹس کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب جلیٹن کو ایک گاڑی کے ذریعہ منتقل کیے گئے تھے۔اس دھماکہ اور اموات کے بعد پرسیندرا پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات کا ا?غاز کردیا گیا ہے۔پولیس کے بموجب فارنسک ٹیم کوجائے حادثہ پر طلب کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ اتنا خطرناک تھا کہ گاڑی اور نعشوں کے پرخچے اْڑگئے ہیں اور نعشوں کی شناخت میں مشکل پیش آرہی ہے۔وزیر صحت کرناٹک و انچارج وزیر چکبلاپورضلع کے۔ سدھاکر اطلاع پر جائے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اس معاملہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اس سلسلہ میں پولیس تحقیقات میں مصروف ہے۔وزیر صحت نے کہا کہ وہ اس حادثہ کی تفصیلات سے وزیر اعلیٰ کرناٹک بی ایس ایڈی یورپا کو واقف کرواچکے ہیں اور اس سلسلہ میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ کرناٹک بی ایس ایڈی یورپا کے بشمول دیگر نے اس دھماکہ میں ہلاکتوں پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے زخمیوں کی عاجلانہ صحتیابی کیلئے نیک خواہشات پیش کی گئی ہیں اور مہلوکین کے افرادخاندان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ کرناٹک بی ایس ایڈی یورپانے کہا ہے انہوں نے وزیر صحت کرناٹک و انچارج وزیر چکبلاپورضلع کے۔ سدھا اور اعلیٰ پولیس عہدیداروں سے اس دھماکہ کی تفصیلات حاصل کی ہیں۔اورپولیس اس معاملہ میں تحقیقات کررہی ہے۔