کرناٹک میں سدارامیا کی کابینہ میں توسیع، 24 نئے وزراء نے حلف لیا

,

   

بنگلورو:کرناٹک میں حکومت کی تشکیل کے ایک ہفتہ بعد کل 24 ایم ایل اے نے وزیر کے طور پر حلف لیا۔ چیف منسٹر سدارامیا نے اپنی کابینہ میں توسیع کی۔ کرناٹک حکومت میں 34 وزیر ہو سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار سمیت 10 وزراء نے 20 مئی کو حلف لیا، جب کہ 24 دیگر ایم ایل ایز کو کل کابینہ میں شامل کیا گیا سینئر قانون ساز ایچ کے پاٹل، کرشنا بائریگوڑا، این چیلوواریا سوامی، کے وینکٹیش، ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا، ریاستی کانگریس کے ورکنگ صدر ایشور کھنڈرے اور سابق ریاستی کانگریس صدر دنیش گنڈو راؤ ان اراکین اسمبلی میں شامل ہیں جنہوں نے وزراء کی حیثیت سے حلف لیا اس کے علاوہ کے این راجنا، شرنباسپا درشن پور، شیوانند پاٹل، رامپا بالپا ٹما پور، ایس ایس ملیکارجنا، شیوراج سنگاپا تنگدگی، ڈاکٹر شرن پرکاش رودرپا پاٹل، منکال ویدیا، لکشمی ہیبلکر، رحیم خان، ڈی سدھاکر، سنتوش لاڈ، سُرویش بنجوا، این ایس مدھوبسرا سابق وزیر اعلیٰ ایس بنگارپا کے بیٹے ڈاکٹر ایم سی سدھاکر اور بی ناگیندر نے بھی وزیر کے طور پر حلف لیا۔