کرناٹک میں سماجی اور تعلیمی سروے میں مناسب تفصیلات فراہم کرنے عوام سے فراز الاسلام صدر مرکزی سیرت کمیٹی گلبرگہ کی اپیل

   

گلبرگہ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر و کرناٹک پردیش کانگرس کمیٹی کے رکن فراز الاسلام نے حکومت کرناٹک کی جانب سے کیے جا رہے سماجی و تعلیمی سروے سے متعلق کہا کہ تمام طبقات کو بر وقت برابری اور سماجی انصاف فراہم کرنے کے ارادہ کے ساتھ ریاستی حکومت نے پسماندگی غربت بے روزگاری اور ناخواندگیگی کے خاتمہ کے لیے حکومت کی جانب سے کرائے جارہے خصوصی اقدام کی ستائش کرتے ہوئے عوام سے بالخصوص ملت اسلامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک اسٹیٹ بیک ورڈ کلاسیس کمیشن کے تحت 7 اکتوبر تک کیے جا رہے سروے مہم میں بھرپور تعاون پیش کریں۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سروے کے لیے تعینات اساتذہ جب آپ کے گھر آئیں تو 6 سال سے زائد عمر کے مرد و خواتین کی تمام تفصیلات تیار رکھیں کمیشن کی جانب سے 60 سوالات پر مشتمل سوالنامہ تیار کیا گیا ہے جس کو تحریری طور پر پر کرنا ضروری ہے۔سروے کے کالم میں چار باتوں کا خاص خیال رکھیں سوال مذہب میں اسلام، ذات میں مسلم، ضمنی ذات میں نداف بنجارہ، بیوپاری ، قصاب مجاور، درویش ،باغبان پھول مالی وغیرہ اور مادری زبان کے سوال میں اردو لکھیں۔ انجینئر مشتاق احمد جنرل سیکرٹری جمعیت باغبان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جو سروے کیا جا رہا ہے اس کا ہم اس کااستقبال کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ ایک بہترین اقدام ہے اور اس سروے کی اہمیت بھی اس لیے اہم ہے کہ اس میں ایک خاندان سے جڑے تمام تر معلومات درجکی جائینگی۔ انہوں نے بالخصوص جمعیت باغبان کے احباب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے چل رہے سروے میں اپنی مکمل معلومات فراہم کرتے ہوئے سب کاسٹ میں باغبان ضرور لکھوائیں اس کے علاوہ دیگر احباب اپنی اپنی سب کاسٹ ضرور درج کروائیں۔ حیدر علی باغبان نائب چیئرمین وقف مشاورتی کمیٹی گلبرگہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے چل رہے سروے میں اپنی معلومات فراہم کرنا ایک سماجی اور جمہوری ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو معلومات فراہم کرنے کے لیے سماجی مذہبی و سیاسی تنظیموں کے ذمہ داران و قائدین کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں اس سروے سے متعلق معلومات فراہم کریں تاکہ عوام کو سروے کرنے کے لیے آنے والے ذمہ داران کو صحیح معلومات پہنچانے میں مدد مل سکے انہوں نے مزید کہا کہ بالخصوص عوامی نمائندوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے بلدی حلقوں میں حکومت کے منتخب کردہ سروے کے ذمہ داران کے ساتھ گھر گھر جا کر عوامی معلومات فراہم کرنے میں اپنا تعاون پیش کریں. اس موقع پر جمعیت باغبان کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔