نیل منگلا، 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے نیل منگلا تعلقہ کے گدیرہلی کے نزدیک ایک کار کے سڑک ڈیوائیڈر کے بجلی کھمبے سے ٹکرا جانے کے سبب تین افراد کی موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے جمعرات کو حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے تینوں مہلوکین کی شناخت منجیشوری کے رہنے والے کشن باجے ، اکشے اور مونپا مستری کے طور پر کی ہے ۔ سبھی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بنگلورو کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ کار میںتمام لوگ تروپتی میں پوجا کرنے کے بعد چہارشنبہ دیر رات بنگلورو واپس آرہے تھے تب ہی اچانک یہ حادثہ پیش آیا ۔