کرناٹک میں شردھا قتل کیس کا اعادہ: بیٹے نے شرابی باپ کی نعش کے کئی ٹکڑے کئے، ملزم گرفتار

   

بنگلور: کرناٹک میں دہلی کے شردھا قتل کیس کی طرح سفاکیت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق باگل کوٹ میں ایک بدنصیب بیٹے نے اپنے باپ کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ پھر اس نے مبینہ طور پر نعش کے 30 سے زیادہ ٹکڑے کئے۔ شواہد کو مٹانے کے لیے ملزم نے نعش کو بورویل کے قریب پھینک د یا۔ پورے معاملے کے انکشاف کے بعد پولیس نے نعش کے ٹکڑے برآمد کر لیے ہیں۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم بیٹے وٹھلا کولالی کو گرفتار کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ کسی بات کو لے کر جھگڑا ہوا۔ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ بیٹے نے مبینہ طور پر باپ پر لوہے کی راڈ سے حملہ کر دیا جس سے باپ ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پرشورام شراب کا عادی تھا۔وہ اکثر نشے کی حالت میں اپنے گھر میں جھگڑا کرتا تھا۔ اس وجہ سے اس کی بیوی بھی اس سے الگ رہتی تھی۔موصولہ اطلاع کے مطابق پرشورام منگل کو شراب کے نشے میں اپنے گھر پہنچا۔ یہاں اس کا وتھلا سے کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ بات اتنی بڑھ گئی کہ بیٹے نے لوہے کی راڈ لے کر باپ پر جان لیوا حملہ کر دیا جس سے باپ فوت کر گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ قتل کے بعد ملزم نے باپ کی کے 32 ٹکڑے کئے۔ اس کے بعد نعش کو باگل کوٹ کے مڈھول کے مضافات میں ایک کھیت کے قریب حصوں میں پھینک دیا گیا۔اطلاع کے مطابق ملزم بیٹے کو پولیس گرفتار کرکے تفتیش میں مصروف ہے۔