بنگلور، 14 جولائی (آئی اے این ایس)۔ کرناٹک حکومت کی مفت بس سفر اسکیم شکتی یوجنا کے تحت 500 کروڑ خواتین سفر کی تکمیل پر چیف منسٹر سدارمیا اور نائبچیف منسٹر ڈی کے شیوکمار نے ایک خاتون مسافر کو علامتی ٹکٹ پیش کیا۔ یہ تقریب بنگلور کے ونڈسر سرکل پر بی ایم ٹی سی بس میں منعقد ہوئی۔چیف منسٹرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم ہماری پانچ گارنٹی اسکیموں میں سے ایک ہے جس کا آغاز 11 جون 2023 کو حکومت کی تشکیل کے فوراً بعد کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ تب سے ریاست بھر میں خواتین کو سرکاری بسوں میں مفت سفر کی سہولت حاصل ہے۔ شیوکمار نے اس موقع پر کہا کہشکتی اسکیم پورے ملک کے لیے ایک مثالی ماڈل بن چکی ہے۔ ہماری حکومت کسی بھی حالت میں ان گارنٹی اسکیموں کو بند نہیں کرے گی۔ جب تک عوام ہمیں طاقت دیتے رہیں گے، یہ اسکیمیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم نہ صرف خواتین کو سہولت دیتی ہے بلکہ کئی ملازم خواتین کو ماہانہ 500 سے 1000 روپے تک کی بچت بھی ہو رہی ہے۔ ایک خاتون نے خوشی سے مجھے روٹی اور مونگ پھلی کی پنکیکس پیش کی، یہ عوامی محبت کا اظہار ہے۔یاد رہے کہ شکتی اسکیم کے تحت کرناٹک کی تمام سرکاری بسوں، بشمول شہر کی بسوں، میں خواتین مفت سفر کر سکتی ہیں۔