بنگلور، 24ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک میں پیشرو کمارسوامي حکومت میں اتحادی رہے اور چند ماہ قبل ایک ساتھ لوک سبھا انتخابات لڑنے والی جنتا دل (سیکولر) اور کانگریس کی مفاہمت ختم ہوگئی ہے اور اب دونوں ہی پارٹیوں نے آئندہ ماہ ریاست کی 15 اسمبلی نشستوں کے لئے ہونے والے ضمنی انتخابات اپنے اپنے طور پر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جنتا دل سیکولر (جے ڈی- ایس) کی کرناٹک یونٹ کے صدر اور سابق وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامي نے منگل کو میسور میں نامہ نگاروں سے کہا کہ ان کی پارٹی ضمنی انتخابات میں تنہا ہی میدان میں اترے گی۔ پارٹی کے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔اس سے قبل جنتا دل (یس ) صدر اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا بھی کانگریس کے ساتھ کسی قسم کے اتحاد سے انکار کر چکے ہیں۔مسٹر کمارسوامي نے کہاضمنی انتخابات ریاست میں تمام سیاسی پارٹیوں کے لئے ‘آزمائش’ ہوگی۔24 اکتوبر کو نتائج آئیں گے ، اس وقت تک انتظار کیجئے ۔ نتائج کے بعد ڈرامہ شروع ہو جائے گا۔ پارٹی ضمنی انتخابات میں مقامی کارکنوں کو ٹکٹ دے گی۔دوسری طرف کانگریس پارٹی اراکین کے لیڈر اور سابق وزیر اعلی سدارمیا نے منگل کو ہبلی میں نامہ نگاروں سے کہا‘‘ہم اپنے بل پر ضمنی انتخابات لڑیں گے۔