کرناٹک میں قبل از وقت انتخابات نہیں ہوں گے : بومئی

   

ہبلی : کرناٹک کے وزیر اعلی بسوراج بومئی نے ہفتہ کو کہا کہ نہ تو ان کی حکومت اور نہ ہی ان کی پارٹی نے وقت سے پہلے انتخاب کرانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ انھوں نے میڈیا سے کہا، ہم اپنے پروگرام کو عوام تک پہنچاتے ہوئے اس کی بنیاد پر مثبت منڈیٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کو زیادہ وقت دیا جائے گا اور ان میں عدم تحفظ بڑھے گا۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کے کارکنوں کو جوپیغام دیا گیا ہے ، وہ وقت سے پہلے انتخاب نہ لڑنے کا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو کورونا سے گھبرانے کی نہیں بلکہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔