بنگلورو : کرناٹک میں کورونا کے کیسوں میں اضافہ کے پیش نظر چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا نے لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتہ کیلئے /14 جون تک توسیع کردی ہے ۔ انہوں نے فلم اور ٹی وی صنعت کے ورکرس ، آنگن واڑی ورکرس اور دیگر طبقات کے بشمول مختلف گروپس کیلئے 500 کروڑ روپئے کے دوسرے ریلیف پیاکیج کا بھی اعلان کیا ۔