منگلورو،26ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)کرناٹک کے منگلورو میں پولیس نے زیورات کے شوروم سے ایک کروڑ روپے کے زیورات کی لوٹ کے الزام میں بین الاقوامی جرم سنڈیکیٹ میں شامل دو افغان شہریوں سمیت تین افراد کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ملزمین کی شناخت کاسر گوڈ ضلع کے مہتھاسیو سی ایم (39)اور افغانستان کے ولی محمد صفی(45)اور محمد عظیم خرم(25)کے طورپر کی گئی ہے ۔شہر کی ایک عدالت نے تفصیلی جانچ کرنے کے لئے ملزمین کو 8اکتوبر تک پولیس حراست میں بھیج دیا ہے ۔منگلورو پولیس کمشنر پی ایس ہرشا نے میڈیا سے کہا کہ بین الاقوامی کرائم سنڈیکیٹ نے بہت ہی منصوبہ بندطریقے سے اس منصوبے کو انجام دیا ہے اور ایک کروڑ روپے کے زیورات لوٹ لئے ہیں۔کاسرگوڈ اور ممبئی میں چھاپوں کے بعد پولیس نے 90لاکھ روپے کے زیورات برآمد کرلئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ تین اور فرار مشتبہ کی تلاش جاری ہے ۔