کرناٹک میں مخالفت کے باوجود قانون ساز کونسل میں تبدیلی مذہب مخالف بل منظور، زبردستی تبدیلی مذہب پر پابندی عائد

   

کرناٹک قانون ساز کونسل میں جمعرات کو اپوزیشن کی شدید مخالفت کے درمیان متنازعہ تبدیلی مخالف بل منظور کر لیا گیا۔ کانگریس اور ایچ ڈی کمارسوامی کی جنتا دل سیکولر نے ایوان میں اس بل کی مخالفت کی۔ اپوزیشن نے دلیل دی کہ اس طرح کا قانون آئین میں درج مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرے گا۔ ساتھ ہی حکومت نے اپوزیشن کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ “یہ قانون لوگوں کو جبری تبدیلی مذہب سے بچائے گا”۔