کرناٹک میں مخلوط حکومت کو گرانے بی جے پی کی تازہ کوشش

   

ڈپٹی چیف منسٹر پرمیشور کا دعویٰ ۔ بعض ارکان اسمبلی کی قومی صدر بی جے پی سے ملاقات کرانے کی کوشش
بنگلور۔یکم جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر جی پرمیشور نے آج بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ ریاست کی جے ڈی ایس ۔ کانگریس مخلوط حکومت کو گرانے کی نئی کوشش کررہی ہے اور ادعا کیا کہ اُسے کامیابی نہیں ملے گی ۔ حکومت زوال پذیر کرنے کی مبینہ کوششوں میں شدت کے بارے میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان لفظی جنگ چل رہی ہے اور اس درمیان پرمیشور نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پارٹی کے بعض ناراض ارکان اسمبلی کی صدر بی جے پی امیت شاہ کے ساتھ ملاقات کرانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی جوڑتوڑ کے معاملہ میں ماہر ہے ۔ وہ پہلے ہی گذشتہ مرتبہ اس بات کو ثابت کرچکے ہیں ۔ اب بھی انہوں نے حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ اپنی کوشش میں ناکام ہوگئے ۔ پھر ایک بار وہ نئی کوشش کررہے ہیں ۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پرمیشور نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کانگریس کے بعض ایم ایل ایز کو رجحانے کی کوششیں ہورہی ہے لیکن انہوں نے ان کے ناموں کا انکشاف کرنے سے انکار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بعض ارکان اسمبلی ایسے ہیں جن کے تعلق سے کوششیں ہورہی ہیں کہ ان کی قومی صدر بی جے پی کے ساتھ میٹنگ کرائی جائے ۔ ہمارے پاس اطلاع ہے کہ بی جے پی حکومت کو گرانے کی کوششیں کررہی ہے لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گے ۔ حکومت سلامت ہے اور پریشانی کی کوئی ضرورت نہیں ۔ پرمیشور کا الزام اسی اطلاعات کے درمیان سامنے آیا ہے کہ ناراض کانگریس ایم ایل اے رمیش جرکی ہولی جنہیں حالیہ کابینی ردوبدل میں وزارت سے ہٹایا گیا ، وہ دہلی میں کیمپ کئے ہوئے ہیں ۔ تب سے وہ رابطہ میں بھی نہیں ہے ، جب انہیں وزارت سے ہٹایا گیا ۔ اُن کے بھائی ستیش جرکی ہولی جو کمارا سوامی حکومت میں وزیر ہیں ، انہوں نے آج کہا کہ انہیں بھی پتہ چلا ہے کہ رمیش دہلی میں ہیں ۔ انہوں نے بعض دیگر ناراض ایم ایل ایز بھی ان کے ساتھ ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کیا ۔ بی جے پی نے پیر کو کہا تھا کہ وہ کرناٹک کی مخلوط حکومت کو بیدخل کرنے کی کوشش نہیں کررہی ہے جب کہ کانگریس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پاس پارٹی کے ایم ایل ایز کو خریدے جانے کی کوششوں کا ثبوت موجود ہیں اور دعویٰ کیا تھا کہ ہر رکن اسمبلی کو 25کروڑ تا 30 کروڑ روپیہ کی پیشکش کی گئی ہے ۔

When all the fuss is over, nothing is ever discovered or can ever be discovered that sheds new light, connects previously disconnected data, offers new custom dissertation writing service https://dissertationowl.com insights, or generates new knowledge.