یادگیر: مرکزی مملکتی وزیر برائے کھاد اور قابل تجدید توانائی بھگونت کھوبا کا آج یہاں آمد پر بی جے پی کی جن آشیرواد یاترا میں بندوق کی فائرنگ کے ساتھ استقبال کیا گیا ۔ تاہم بی جے پی کے حامیوں اور مقامی لوگوں کی یہ حرکت کا پولیس نے سخت نوٹ لیا ۔ ڈسٹرکٹ ایس پی وید مورتی نے ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔