بنگلورو: حکومت ِ کرناٹک نے اچانک رات کے کرفیو کا فیصلہ واپس لے لیا ۔ کرفیو ، ایک دن پہلے ہی نافذ کیا گیا تھا ۔ کورونا وائرس کا نیا اسٹرین ملنے کے بعد احتیاطاً ریاستی حکومت نے نافذ کئے گئے نائٹ کرفیو کے فیصلے کو واپس لے لیا ۔ چہارشنبہ کو ہی حکومت نے 2 جنوری تک رات میں 11 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو لاگو کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ لیکن جمعرات کو سرکار نے نائٹ کرفیو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔