بنگلورو: بھارت جوڑو یاترا کی قیادت کرتے ہوئے کرناٹک میں پد یاترا پر نکلے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت نوکریوں اور پولیس سب انسپکٹر کی نوکریوں کی نیلامی کر رہی ہے۔ مثال کے طور پر ایک معمولی پوسٹ پر تقریباً ایک کروڑ روپے میں بھرتی کئے جارہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کرناٹک میں لوگ کہتے ہیں کہ ریاست میں نوکریوں کے نام پر لوٹ مار ہو رہی ہے۔ ریاستی حکومت میں مختلف عہدوں کے لیے رشوت مقرر ہے۔ کس پوسٹ پر نوکری حاصل کرنے کے لیے کتنی رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔ کرناٹک میں ملازمتوں کے لیے کمیشن لیا جا رہا ہے۔ اگر سرکاری کام کرنا ہے اور اس کے لیے ٹھیکہ دینا ہے تو اس کے لیے ٹھیکیداروں سے کمیشن لیا جا رہا ہے۔