بنگلورو: کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے خلاف 40 فیصد کمیشن کا مطالبہ کا الزام لگانے اور اس سلسلے میں وزیر اعظم کے دفتر کو ایک خط لکھنے والے ریاستی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈی کیمپنا کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔ملزم کے خلاف بنگلورو کی 8ویں اے سی ایم ایم عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا۔اس کے بعد وائیلی کاول پولیس نے یونین کے صدر کیمپنا، نائب صدر وی کرشنا ریڈی، خزانچی ایچ ایس نٹراج اور آرگنائزنگ سکریٹری گرو سدپا کو کل رات گرفتار کر لیا۔اس سے قبل کیمپنا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کرکے وزیر مُنی رتنا سمیت کئی لوگوں پر 40 فیصد کمیشن حاصل کرنے کا الزام لگایا تھا۔مسٹر مُنی رتنا نے کیمپنا کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعلی بسواراج بومئی نے اگست میں کہا تھا کہ ریاستی ٹھیکیداروں کی ایسوسی ایشن کی طرف سے ‘40 فیصد کمیشن’ کا الزام بے بنیاد ہے کیونکہ یہ اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کے بعد لگایا گیا تھا۔