بنگلورو 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برسر اقتدار آنے کے بعد چیف منسٹر یدی یورپا زیرقیادت کرناٹک بی جے پی حکومت نے اٹھارویں صدی کے میسورو کے حکمران ٹیپو سلطان کی منگل کے دن مقرر یوم پیدائش تقریب منسوخ کردی۔ سدارامیا کے زیرقیادت کانگریس حکومت نے ہر سال ٹیپو جینتی تقاریب منانے کا آغاز 10 نومبر 2015 ء میں کیا تھا۔ دائیں بازو کے گروپس اِس کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ کانگریس نے بی جے پی پر سیکولر نہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔