کرناٹک میں کرونا وائرس کی وجہ سے تیسری موت

   

بنگلورو: کرناٹک میں تیسری کویڈ-19 کی وجہ سے تیسرے شخص کی موت ہوئی ہے، ایک 65 سالہ شخص جنہوں نے ٹیسٹ کیا تھا اور ان میں مثبت پایا گیاتھا ، جمعہ کے روز ٹمکور میں اس کی موت ہوگئی ، ایک سینئر ضلعی عہدیدار نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ یہ شخص کسی بیرونی ملک سے نہیں آیا تھا، لیکن وہ اس مہینے کے شروع میں دہلی گیا تھا اور ٹرین میں واپس آیا تھا ، جس کے بعد ان میں کرونا وائرس کی کچھ علامات پائی گئی۔

ایک ٹویٹ میں ریاست کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر بی سریرامولو نے تصدیق کی ہے کہ ان کی موت کوروناوائرس کے انفیکشن کی وجہ سے ہوئی ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ لاک ڈاؤن کا پورا ساتھ دیں اور گھر میں ہی رہیں۔

قبل ازیں ایک 70 سالہ عورت اور ایک 76 سالہ بزرگ کی کرونا وائرس کی وجہ سے ریاست کرناٹک میں موت واقع ہوئی ہے۔