کرناٹک میں کسانوں کی ترقی کیلئے کئی پروگرامس کا آغاز

   

بیدر میں منعقدہ تقریب سے ریاستی وزیر ایشور کھنڈرے اور مرکزی مملکتی وزیر کا خطاب

بیدر۔ 3؍مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ کسان کے اناج اگانے سے ہم سب کو غذا میسر آتی ہے۔ کسانوں کی ترقی کے لئے مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے کئی پروگرامس شروع کئے ہیں۔ یہ بات مسٹر ایشور بی کھنڈرے وزیر جنگلات و ماحولیات حکومت کرناٹک نے ضلع پنچایت بیدر اور محکمہ زراعت بیدر کے تعاون سے بیدر شہر میں منعقدہ ضلعی سطح کے Organic and Cereal Walk پروگرام سال 2024ء کے آغاز کے موقع پر خطاب کررہے تھے اور بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد آرگنک فوڈ کی پیداوار اور استعمال پر زور دینا ہے۔ ضلع بیدر میں 70 فیصد لوگوں کا انحصار زراعت پر ہے۔ انھوں نے کہا کہ زراعت کو منافع بخش بنانے اس کی واجبی قیمت کا حصول کے ساتھ ساتھ ایک منظم منڈی کی ضرورت ہے اور وہ دن دور نہیں، جب سب کی نظریں زراعت پر مرکوز ہوں گی۔ حکومت کرناٹک نے پہلے ہی نامیاتی نظرثانی شدہ پالیسی اپنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر انھوں نے بتایا کہ سبز انقلاب کے لئے ڈیمس کی تعمیرات آنجہانی اندرا گاندھی نے کی تھی۔ آج نوجوانوں کو آرگنک فارمنگ کی جانب توجہ دلانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر مرکزی مملکتی وزیر برائے قابل تجدید توانائی و کیمیکلس مسٹر بھگونت کھوبا نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے سال 2022-23ء کو UNO میں اناج کا بین الاقوامی سال قرار دیا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملک کے 140 کروڑ لوگوں کو کسان اناج مہیا کرتے ہیں اور اس پروگرام میں ریتندرناتھ جوائنٹ ڈائریکٹر اگریکلچر نے کہا کہ Cereal Food صحت کے لئے بہترین فوڈ ہے اور اس کی کاشت کم سے کم پانی سے بھی ہوسکتی ہے۔ اس پروگرام کا آغاز امبیڈکر سرکل سے ہوتا ہوا شیونگر میں اختتام ہوا۔ اس پروگرام میں صدر بلدیہ بیدر محمد غوث، محکمہ زراعت کی سوسائٹی کے چیرمین شری سدرامیا کے علاوہ ڈاکٹر گریش بدو نے سی ای او ضلع پنچایت بیدر، ایس پی بیدر چن بسونا، ایس ایل اور ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ زرعی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افسران نے شرکت کی۔