کرناٹک میں کورونا کے ایک مریض نے کی خودکشی

   

بنگلورو: پولیس کی اطلاع کے مطابق ایک 50 سالہ کورونا وائرس کے مریض نے پیر کے روز یہاں ایک اسپتال کی عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ہے۔

ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ مریض وکٹوریہ اسپتال کے ٹروما وارڈ سے کود گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق یہ شخص جسے جمعہ کے روز شدید سانس کی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور ساتھ ہی ساتھ گردے کی تکلیف میں بھی مبتلا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ آج صبح وہ عمارت کی پانچویں منزل سے کود گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔