کرناٹک میں کورونا کے نئے معاملے، دو اموات گلبرگہ میں ایک لڑکی متاثر

   

گلبرگہ /27ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : ریاست کرناٹک میں منگل تک کرونا 19کے 74معاملے عرج کئے گئے تھے اور دو اموات کی اطلاعات ملی ہیں ۔ اس طرح منگل تک کرناٹک میں کرونا فعال معاملات کی تعداد 464ہوگئی تھی۔ گلبرگہ میں ایک لڑکی کی کرونا میں مبتلاہونے کی بھی تصدیق ہوگئی ہے یہ لڑکی 23دسمبر کوپڑوسی ریاست مہاراشٹرا سے تپ دق کے علاج کے لئے گلبرگہ جمس ہاسپٹل میں شریک کروائی گئی تھی ۔ضلع گلبرگہ میں کرونا کی تصدیق کے ضمن میں دو دنقبل تک 133افرادکے لعاب کے نمونے جمع کئے گئے تھے ۔