کرناٹک میں 14 اپریل تک 2 اور 4 پہیوں والی گاڑیوں پر پابندی

   

بنگلورو ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک پولیس نے اعلان کیا ہیکہ لاکھ ڈاؤن کے دوران 14 اپریل تک 2 اور 4 پہیوں والی گاڑیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں پولیس ان گاڑیوں کو ضبط کرلے گی۔ کرناٹک کے ڈی جی پی پروین سود نے ٹوئیٹ کیا کہ صرف ضروری خدمات انجام دینے والی گاڑیوں اور افراد کو سفر کی اجازت دی جائے گی۔ ماباقی افراد اپنے گھروں میں ہی رہیں۔ واضح رہیکہ کرناٹک میں کورونا کے 9 تاـزہ کیس سامنے آئے ہیں۔