بنگلورو: کرناٹک پولیس نے ایک 16 سالہ طالبہ کے اغوا اور اجتماعی عصمت ریزی کے سلسلے میں 4 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رشیکیش بھگوان نے بتایا کہ ایک ملزم لڑکی کو فیس بک کے ذریعہ جانتا تھا۔ اس نے دیگر ملزمین کے ساتھ مل کر جو اس کے دوست ہیں، لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کی۔ گرفتار ہونے والوں میں کے ایس شرت شیٹی، ماروتی منجوناتھ، لاج ستیش اور ہدایت اللہ کاپو کے رہائشی شامل ہیں۔ تمام افراد کو ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا۔ ان تمام سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔