کرناٹک میں 224 سیٹوں کے لیے ووٹنگ کا آغاز، EVM میں بند ہوگی 2615 امیدواروں کی قسمت

   

Ferty9 Clinic

بنگلورو:کرناٹک کے سبھی 224 اسمبلی حلقوں میں آج صبح 7 بجے سے رائے دہی کا آغاز ہوگیا ہے، جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔ سیاسی پارٹیوں نے دیڑھ مہینے سے زیادہ وقت میں سینکڑوں ریلیوں، روڈ شوز، آف لائن اور آن لائن انتخابی مہموں کے ذریعے ووٹروں کو اپنے حق میں کرنے کی کوششیں کیں، اب معاملہ ووٹروں کے ہاتھ میں آگیا ہے، جو اگلے 5 سالوں کے لیے کرناٹک کے اقتدار میں کون بیٹھے گا، اس پر اپنی آخری مہر ثبت کریں گے۔