بنگلورو۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام)حکومت ِ کرناٹک نے کووڈ۔ 19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے مہاراشٹرا کے بشمول پانچ ریاستوں سے کسی بھی فرد کو داخل ہونے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرناٹک نے گجرات ، ٹاملناڈو ، مدھیہ پردیش اور راجستھان کے لوگوں پر بھی داخلہ ممنوع کردیا ہے۔ یہ فیصلہ جمعرات کو ریاستی کابینہ نے کیا ۔ حکومت نے کہا کہ ان ریاستوں سے کوئی ٹرین یا فلائٹ کو ریاست میں قبول نہیں کیا جائے گا اور نہ سڑک کے راستے ان ریاستوں کے لوگ آسکیں گے۔