کرناٹک نے ریزرویشن پر مناسب وضاحت نہیں کی :کمیشن

   

نئی دہلی: کرناٹک میں دیگر پسماندہ طبقے ۔ او بی سی کے تحت پوری مسلم کمیونٹی کو ریزرویشن دینے پر نیشنل او بی سی کمیشن نے کہا ہیکہ ریاستی حکومت نے اس سلسلے میں مناسب وضاحت پیش نہیں کی ہے ۔نیشنل او بی سی کمیشن کے چیئرمین ہنس راج گنگارام اہیر نے آج یہاں کو یہاں کہا کہ کرناٹک حکومت نے او بی سی ریزرویشن کو اس طرح درجہ بندی کیا ہیکہ پوری مسلم کمیونٹی او بی سی ریزرویشن کے دائرہ میں آ گئی ہے ۔ ریاستی حکومت سے مسلم کمیونٹی کو او بی سی کے تحت ریزرویشن دینے کی بنیاد دریافت کی گئی تھی، جس کیلئے کوئی مناسب وضاحت نہیں ملی ہے۔
مسٹر اہیر نے کہا کہ کرناٹک میں او بی سی کمیونٹی کو 32 فیصد ریزرویشن ملا ہے ۔ ریاستی حکومت نے او بی سی ریزرویشن کو فرسٹ، فرسٹ بی، سیکنڈ بی، تھرڈ اے اور تھرڈ بی زمرے میں تقسیم کیا ہے ۔ پہلے زمرے میں 95 ذاتیں ہیں جن میں سے 17 مسلم ذاتیں ہیں۔ دوسری B میں 103 ذاتیں ہیں جن میں 19 مسلم ذاتیں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پوری مسلم کمیونٹی کو بھی چار فیصد ریزرویشن دیا گیا ہے ۔ اس طرح پوری مسلم کمیونٹی ریزرویشن کے دائرے میں آ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت سے مختلف تعلیمی اداروں اور سرکاری سروسیز میں ریزرویشن سے مستفید ہونے والے لوگوں کے بارے میں معلومات مانگی گئی ہیں، جو ابھی تک کمیشن کو فراہم نہیں کی گئی ہیں۔