کرناٹک نے مائیکرو فینانس اداروں کو ریگولیٹ کرنے کیلئے آرڈیننس کو منظوری دی

   

بنگلورو: کرناٹک کے گورنر تھاورچند گہلوت نے جمعرات کو کرناٹک مائیکرو اینڈ اسمال فائنانس (پریوینشن آف کرسیو ایکشن) آرڈیننس، 2025 کو منظوری دے دی، جس کا مقصد مائیکرو فائنانس اداروں (ایم ایف آئی) کی طرف سے زبردستی اقدامات پر روک لگانا ہے ۔وزیراعلیٰ کے دفتر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس جاری کرنے میں تاخیر مائیکرو فنانس اداروں کی جانب سے قانونی چیلنجوں کو روکنے کے لیے ایک اسٹریٹجک قدم ہے ۔ریاست میں کانگریس کی زیرقیادت حکومت کی طرف سے لایا گیا آرڈیننس غیر منظم ایم ایف آئی کے مبینہ استحصال کو روکنے کی کوشش ہے جو مالی پریشانیوں، خودکشیوں اور قرض لینے والوں کی نقل مکانی کے معاملات سے منسلک ہے ۔گورنر نے اس سے قبل اس آرڈیننس پر اعتراض ظاہر کیا تھا، جس میں 10 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی مقررہ سزا کو حد سے زیادہ قرار دیا تھا۔