کرناٹک وقف بورڈ کی نئی تعلیمی پالیسی

   

بنگلورو: حکومت ہند کی جانب سے مقرر کردہ متعدد کمیشن کی رپورٹر نے یہ عیاں کردیا ہے کہ ملک میں مسلم طبقہ نہایت ہی افسوسناک صورتحال میں ہے۔ تعلیم کے میدان میں مسلم طبقہ کی پسماندگی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ کرناٹک میں مسلمانوں کی پسماندگی کو دور کس طرح دور کیا جاسکے، اس تعلق سے کرناٹک وقف بورڈ نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے کہ وہ اب اپنی ایک نئی تعلیمی پالیسی بنانے گا۔اس ضمن میں راجیہ سبھا کے رکن ناصر حسین نے بتایا کہ مسلمانوں میں جو تعلیمی پسماندگی ہے، اسے دور کرنے اور ملت کے بچوں کو سماج میں آگے لانے کیلئے وقف بورڈ نے ایک نئی تعلیمی پالیسی لارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹر ناصر حسین نے بتایا کہ وہ ریاست بھر کے بڑے اوقافی اداروں سے اس سلسلے میں امداد حاصل کریں گے اور اس پالیسی کو موثر طور پر نافذ کریں گے کہ مسلم سماج کی تعلیمی بدحالی کو دور کیا جاسکے۔ راجیہ سبھا رکن نے مزید کہا کہ وقف بورڈ میں ’’وقف ایجوکیشن فنڈ‘‘ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں اب فنڈ کی فراہمی بھی ہونے لگی ہے۔