کرناٹک و مہاراشٹرا کے مواضعات تلنگانہ میں ضم ہونے کے خواہاں

   

بی جے پی مرکزی حکومت کی ہزار رکاوٹوں کے باوجود تلنگانہ میں فلاحی اسکیمات کی تاریخ رقم کی گئی :چنتا پربھاکر
کے سی آر کی مقبولیت کا اثر

سنگاریڈی ۔ 28 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چنتا پربھاکر چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن و صدر بی آر ایس پارٹی ضلع سنگاریڈی نے بی آر ایس پارٹی آفیس سنگاریڈی میں پارٹی قائدین و کارکنان اور کسانوں کے ہمراہ رائتو بندھو کے دسویں مرحلے کے آغاز پر چیف منسٹر کے سی آر کی تصویر کو دودھ سے نہلانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت ہزارہا رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے اس کے باوجود تلنگانہ کی بی آر ایس حکومت عوام بلخصوص کسانوں کی فلاح و بہبود اسکیمات کی عمل آوری میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ہے۔ مرکزی حکومت نے تلنگانہ کو آنے والے فنڈس روکتے ہوے پریشان کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن کے سی آر کی مدبرانہ قیادت میں تلنگانہ حکومت ترقی اور فلاح و بہبود کی تاریخ رقم کر رہی ہے۔تلنگانہ حکومت عوام کے لیے پیدائش سے لیکر زندگی کی آخری منزل تک ہر قدم پر ساتھ دینے والے فلاحی اسکیمات پر عمل آوری کر رہی ہے۔ تلنگانہ کی فلاحی اسکیمات کو دیکھ کر بی جے پی کی حکومت والے ریاست کرناٹک اور مہاراشٹرا کے عوام ان کے مواضعات کو تلنگانہ میں ضم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تلنگانہ کے کسانوں کو زرعی موسم خریف اور ربیع میں کاشت کرنے کے لیے تلنگانہ حکومت نے فی ایکر 5 ہزار روپیہ ان پٹ سبسیڈی مالی امداد کے طور پر جاری کرنا شروع کیا۔ ہر زرعی موسم میں کسانوں کو فی ایکر 5 ہزار روپیہ دے رہی ہے اس طرح کی اسکیم ملک بھر میں کہیں پر بھی نہیں ہے۔ رائتو بندھو کے اب تک 9 مرحلے ہوچکے ہیں جس میں جملہ 57 ہزار 882 کروڑ روپیہ تقسیم کیے گئے۔ اب دسویں مرحلے میں ریاست کے 70 لاکھ 54 ہزار کسانوں کی ایک کروڑ 53 لاکھ 53 ہزار اراضی کے لیے 7 ہزار 676 کروڑ روپیہ جاری کئے جا رہے ہیں۔ ضلع سنگاریڈی کے کسانوں میں اب تک 2 ہزار 908 کروڑ روپئے کی تقسیم عمل میں آچکی ہے۔ رائتو بندھو کی رقم سنکرانتی تہوار سے قبل کسانوں کی بینک اکاونٹ میں جمع ہوجائیگی ۔ پہلی ترجیح ایک ایکر اراضی کے حامل کسانوں کو دیتے ہوے ان سے اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے۔ تلنگانہ حکومت کسانوں کے لیے رائتو بندھو، رائتو بیمہ، 24 گھنٹہ مفت برقی اور زرعی پیداور کی اقل ترین قیمتوں پر خریدی جیسے اقدامات پر عمل پیراں ہے۔