کرناٹک پولیس کے حوصلے پست کرنے کی کوشش:بومئی

   

بنگلورو: کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے الزام لگایا ہے کہ کانگریس حکومت ریاست میں محکمہ پولیس کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ چیف منسٹر سدارامیا اور ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار دونوں نے منگل کو ایک اجلاس میں محکمہ پولیس کو متنبہ کیا تھا کہ وہ پولیس فورس کو بھگوا بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔کرناٹک پولیس کا پورے ملک میں ایک اچھا نام ہے اور پولیس والوں نے کبھی بھگوا کاری نہیں کی ہے۔ دونوں نے اپنے ایجنڈے کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے ایک حصے کے طور پر، انہوں نے محکمہ پولیس کے حوصلے کو پست کیا ہے۔ کانگریس پارٹی نے ریاست میں اقتدار سنبھالنے کے پہلے دن سے ہی اس کی خوشامد کی سیاست شروع کی ہے۔ بومئی نے کہا سابق وزیر کوٹا سرینواس پوجاری نے کہا کہ ریاست میں زعفرانی شالوں پر کوئی پابندی نہیں ہے اور کانگریس حکومت نفرت کی سیاست کر رہی ہے۔