نئی دہلی،20فروری(سیاست ڈاٹ کام )سپریم کورٹ نے کرناٹک ہائی کورٹ کی جانب سے ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی پی)کے خلاف جاری غیر ضمانتی وارنٹ(این بی ڈبلیو)پر جمعرات کو روک لگادی۔کرناٹک حکومت کی عرضی میں ہائی کورٹ کے ذریعہ ریاست کے ڈی جی پی اور آئی جی پی کے خلاف جاری غیر ضمانتی وارنٹ رد کرنے کا مطالبہ کیاگیاہے ۔سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے چیف جسٹس ایس اے بوبڑے ،جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ کے سامنے معاملے کا خصوصی طورپر ذکر کیا۔مسٹر مہتا نے کہا کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیاہے ،جو ناقابل قبول ہے ،لہٰذا سپریم کورٹ غیر ضمانتی وارنٹ منسوخ کرے ۔کرناٹک میں ایک ڈی ایس پی کا سروس کیس تھا جس میں ہائی کورٹ نے ڈی جی پی کو کورٹ میں پیش ہونے کو کہاتھا،لیکن ڈی جی پی نے خود ہائی کورٹ نہ جاکر اپنے جونیئر پولیس افسر کو عدالت بھیج دیاتھا،جس سے ناراض ہوکر ہائی کورٹ نے ڈی جی پی کاغیر ضمانتی وارنٹ جاری کردیاتھا۔