کرناٹک کابینہ میں توسیع کے امکان کے دوران گورنر کی وزیراعظم سے ملاقات

   

نئی دہلی۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے گورنر وجو بھائی والا نے منگل کو یہاں وزیراعظم مودی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کے دفتر نے اس ملاقات کی ایک تصویر ٹوئٹ کی ہے۔ کرناٹک کا کانگریس ۔ جنتا دل (ایس) اتحاد گزشتہ چند ماہ سے سخت ذہنی دباؤ میں آگیا ہے۔ باغی ارکان اسمبلی کے پارٹی چھوڑنے کو وزارتی قلمدان کے حصول کی سودے بازی کے طور پر دیکھا جارہا ہے اور ریاستی کابینہ میں حکومت توسیع کرنے پر مائل نظر آرہی ہے۔ اروناچل پردیش کے گورنر سابقہ بریگیڈیئر بی ڈی مشرا نے بھی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔