کرناٹک کانگریس تحلیل، صدر اور کارگذار صدر برقرار

   

نئی دہلی ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کانگریس میں بڑھتی ہوئی ناراضگی کی وجہ سے عظیم قدیم پارٹی نے جنوبی ریسات میں اپنی پارٹی کی شاخ آج تحلیل کردی ہے تاہم صدر اور کارگذار صدر کو برقرار رکھا گیا ہے۔ کل ہند کانگریس کمیٹی نے موجودہ کرناٹک پردیش کانگریس، ریاستی صدر اور کارگذار صدر کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کل ہند کانگریس کے جنرل سکریٹری (تنظیمی) کے سی وینو گوپال نے اس کا انکشاف کیا۔ کرناٹک کانگریس میں ناراضگی کی صدائیں دن بدن مستحکم ہوتی جارہی تھی اور مخلوط حکومت ریاست کے کام کاج کرنے سے قاصر ہوگئی تھی۔ کانگریس کے دو ارکان حال ہی میں کرناٹک کابینہ میں شامل کرلئے گئے تھے۔ اس کے باوجود ناراضگی کی لہر کم نہیں ہوئی ۔