کرناٹک کانگریس صدر کے مکانات پر سی بی آئی کے دھاوے

,

   

سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن ( سی بی آئی ) نے کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار اور اُن کے بھائی ایم پی ڈی کے سریش کے مکانات پر مبینہ کرپشن کے الزامات کے ضمن میں دھاوے کئے ۔ بتایا گیا ہے کہ سی بی آئی نے ان دونوں کے 15 سے زائد مقامات پر دھاوے کئے ہیں۔ کرناٹک کے سابق چیف منسٹر سدارامیا نے ٹوئٹ کرکے ان دھاؤں کی مذمت کی اور کہاکہ بی جے پی ہمیشہ سیاسی انتقام لینا چاہتی ہے ۔ شیوکمار کے مکانات پر سی بی آئی کے دھاوے بھی ضمنی انتخابات کی کانگریس کی تیاریوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے ۔