بنگلورو۔/10 جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ خبر افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر جناب وائی ادریس خاں ولد یونس خاں کا 9جولائی منگل کو انتقال ہوگیا۔ وہ جناب رحمت خاں کے بھتیجے تھے۔ نماز جنازہ چہارشنبہ کو مسجد نور نزد مینگو گارڈن کوننا کنٹے ڈی پی ایس ساؤتھ بنگلورو میں ادا کی گئی۔ ٹیپو سرکل کے قریب اولا پلی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔
